سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمدورفت تین دنوں تک معطل رہنے کے بعد جمعہ کو دوپہر کے وقت بحال ہوگئی۔ائرپورٹ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا موسم میں
بہتری آنے کے بعد ائرپورٹ پر فضائی ٹریفک بحال ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا اگرچہ رن وے پر سے برف جمعرات کو ہی ہٹالی گئی تھی لیکن
کم روشنی کے باعث آج صبح کوئی بھی اڑان ائرپورٹ پرلینڈ نہیں کرسکی۔